خریداری اور سروس کا استعمال - Teori Lekse

خریداری اور سروس کا استعمال

خریداری اور سروس کا استعمال

جب آپ teorilekse.no پر سروس تک رسائی خریدتے ہیں تو آپ کو منتخب کردہ کلاس(ز) کے لیے مسلسل گھنٹوں یا دن کی ایک خاص تعداد کے لیے تمام سوالات تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔ وقت پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے ہی شروع ہوتا ہے۔ خدمات 24 گھنٹے /ایک دن کے لیے دستیاب ہوگی۔ تاہم ڈاؤن ٹائم تکنیکی بحالی اور غلطیوں کی اصلاح کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

جب آپ teorilekse.no تک رسائی خریدتے ہیں تو آپ کو ایک منفرد تفصیلی لاگ ان کے ساتھ ذاتی اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔ اکاؤنٹ یا لاگ تفصیلات کا اشتراک کرنے سے خطرے کا سبب بن سکتا ہےکیونکہ دوسرے صارفین آپ کے فون کے بل یا آپ کے کریڈٹ کارڈ پر چارج کرسکتے ہیں۔

ناجائز استعمال کو روکنے کے لیے ، ہم نے زیادہ سے زیادہ تین مختلف آلات / براؤزر تک رسائی محدود رکھی ہے (مثال کے طور پر: آپ ایک موبائل فون اور دو مختلف کمپیوٹرز پر سروس استعمال کرسکتے ہیں)۔ اس کے علاوہ آپ 1 ٹیبلٹ اور 1 موبائل فون پر یہ ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

روزانہ صبح 9 بجے سے شام 9 بجے کے درمیان صارفین کی رہنمائی کے لیے ہمارے نمائندہ موجود ہے۔ ہم صارفین کو ادائیگی ، ٹریفک تھیوری اور سروس کے عام استعمال سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ہماری خدمات کو مستقل طور پر بہتر بنانے کے لیے ہم  اپنے صارفین سے رائے موصول کرنے میں زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں-

قیمتوں کا تعین

تمام قیمتوں میں VAT شامل ہیں اور NOK میں معیہ کی گئیں ہیں۔ اگر آپ ایس ایم ایس یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں تو 12 اور NOK 3 کے درمیان اضافی ٹرانزیکشن فیس شامل کردی جاتی ہے (یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کون سے پاس کو منتخب کرتے ہیں)۔  آرڈرکی تصدیق کرنے سے پہلے کُل قیمتیوں میں  شامل چارجز آپ کے سامنے پیش کیے جائیں گے-

ضمانت

teorilekse معیار کو برقرار رکھتا ہے – اگر آپ اپنے امتحان میں ناکام ہوجاتے ہیں تو آپ کو آپ کی رقم واپس کر دی جائے گی (یہ تمام پاسوں پر لاگو ہوتا ہےجو کہ صمنانت میں شامل ہے) ۔

زیادہ تر صارفین، ہمارے ٹیسٹ کی پریکٹسینگ  کرنے کے بعد،اپنے امتحان میں کامیاب ہو جاتے ہے۔ آپ کو یہ یقین دلانے کے لئے کہ ہماری سروس اعلی ترین معیار کی ہے ہم “رقم لوٹانے کی ضمانت” اور نیا پاس پیش کرتے ہیں

ہماری ٹیکسٹ کتاب کو پڑھنے اور سمجھنے اور ہمارے ٹیسٹوں کے ساتھ وسیع پریکٹس کرنے کے بعد آپ کسی وجہ سے اپنے امتحان میں کامیاب نہیں توتے ہیں تو ، مطلوبہ شرائط کو پورا کرنے پر آپ کو ایک نیا پاس یا آپ کی رقم واپس مل جائے گی۔

ہماری شرائط و ضوابط سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے پڑھنا جاری رکھیں:

  • لازمی طور پر آپ کے (Pass)پاس teorilekse.no پر سے خریدے ہوئے ہونے چاہیے جس میں ضمانت شامل ہو۔
  • لازمی طور پر آپ کا نام اور تاریخ پیدائش teorilekse.no پر درج ہونی چاہیے-
  • کم از کم آپ نے 50 ٹیسٹ مکمل کیے ہونے چاہیے ، اور آخری 15 میں سے 10 ٹیسٹ بنا کسی غلطی کے پاس کیے ہو
  • بنا کسی غلطی کےآپ نے کم از کم 10 سڑک کی علامات کے ٹیسٹ پاس کیے ہونے چاہیے
  • لازمی طور پر آپ کو کسی ایک زبان میں آفیشل امتحان دینا ہوگا جو ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہے
  • ہماری ویب سائٹ کے لیکچر سیکشن میں ، ٹیسٹ کی جگہوں پر ، ویڈیو میں ، ہمارے پورے نظام تعلیم میں مختصر طور پر؛ آپ کو کم از کم 5 مختلف عنوانات کو دریافت کرنا ہوگا جو امتحان کے طور پر ہماری ویب سائٹ میں شامل نہیں ہیں ، اور آپ کو اس کی تصدیق کرنی ہوگی۔
  • آپ نے اپنے پاس کی میعاد ختم ہونے کے 3 دن کے اندر اندر آفیشل امتحان دینا ہوگا
  • آپ کو امتحان دینے کے بعد 3 دنوں کے اندر ہمیں تحریری تصدیق بھیجنی ہوگی ، جس میں یہ  ظاہر ہونا چاہیے کہ تھیوری امتحان پاس نہیں ہوا تھا (اس دستاویز کی تصویر جسے آپ اسٹیٹینس ویجویسن پر حاصل کرتے ہیں)۔ اپنے دستاویز یہاں بھیجیں۔
  • رقم کی مکمل واپسی پر ، پاس خود بخود بند ہوجائے گا۔

کمپنی کی معلومات

Teorilekse.no
Hegdehaugsveien 32
0352 Oslo
[email protected]

قانونی نام
Teorilekse AS
Org nr: 925 038 466

دیگر سوالات

سروس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے کسٹمر سروس دیکھیں

Scroll to Top